آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ کبھی کبھار کسی کی فون کال آتی ہے اور فون کال پر بات کرنے کے بعد اچانک ہمیں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے، سر درد ہونے لگتا ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اعصاب جکڑے گئے ہوں اور بعض اوقات اچانک بھوک کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ دوسرے شخص کے Aura میں انرجی کی کمی ہوتی ہے جب اس کا آپ سے رابطہ ہوتا ہے تو ظاہری رابطے کے ساتھ ایک روحانی کنیکشن بھی بنتا ہے، اور آپ کے Positive Aura کی انرجی اس کے Aura میں ٹرانسفر ہو جاتی ہے، اس کا انرجی سے خالی Aura آپ کے Aura کی positive اور Strong Energy چوس لیتا ہے۔ جیسے پانی اونچای سے نیچے کی طرف بہتا جاتا ہے، اسی طرح انرجی بھی اوپر سے نیچے بہہ جاتی ہے۔
یہی وجہ کہ کسی روحانی بزرگ کے پاس بیٹھ کر یا ان سے بات کر کے آپ بہت بہتر محسوس کرتے ہیں، ایسے لگتا ہے جیسے ایک دم بوجھ اتر گیا ہو۔ ان بزرگ کی مثبت انرجی آپ کو منتقل ہوتی ہے اور آپ کا وجود مثبت اور Healing انرجی سے بھر جاتا ہے۔
“نماز مومن کی معراج ہے” (الحدیث)
معراج کا مطلب اللہ سے ملاقات، جو اللہ نے اپنے حبیب حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فرمای۔ جب حضور نے اللہ سے اپنی امت کے لیے بھی معراج (اللہ سے ملاقات) کا تحفہ طلب کیا تو اللہ پاک نے نماز کا تحفہ عطا فرمایا اور ارشاد ہوا کہ “نماز مومن کی معراج ہے”۔ یعنی مومن جب نماز پڑھے گا تو اللہ سے ملاقات کرے گا۔
اور جو شخص اللہ سے ملاقات کرے گا، یعنی کم از کم 5 سے 10 منٹ (نماز کے دوران) اللہ پاک کے Aura میں رہے تو اسے سپریم انرجی ملے گی جس میں شفاء ہے، راحت ہے، سکون قلب ہے اور نور ہی نور ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا….!!
” اللہ کو دیکھ کر نماز پڑھو (تصوف میں اس کیفیت کو مشاہدہ کہتے ہیں)، اگر اللہ کو نہ دیکھ سکو تو یہ تصور کرو کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے (تصوف میں اس کیفیت کو مراقبہ کہتے ہیں)۔”
اس مراقبہ کے ساتھ نماز پڑھیں کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے، اور نماز کا ترجمعہ یاد کر کے، اللہ کو مخاطب کر کے اس طرح نماز پڑھیں۔
اللہ کو مخاطب کر کے نماز پڑھنے کا طریقہ …..!!
نیت : چار فرض اے اللہ تیرے لیے۔۔ اللہ اکبر
سورت فاتحہ پڑھتے ہوے دل و دماغ میں یہ ترجمہ رکھیں
“تمام تعریفیں اے اللہ تیرے لیے، تو رب العالمین ہے، تو مالک ہے یوم حساب کا۔۔۔۔۔” اسی طرح آخر تک۔
قرآت بھی اسی طرح اللہ کو مخاطب کر کے ….!!
رکوع و سجود کے کلمات پڑھتے ہوے بھی ترجمہ دل میں یہ ہو…!!
“اے میرے عظمت والے رب تو پاک ہے”
“اے میرے بلندیوں والے رب تو پاک ہے”
تشہد میں…. میری قولی بدنی اور مالی عبادات اے اللہ صرف تیرے لئیے !!
پھر ادب و عقیدت کے ساتھ حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سراپا مبارک کا تصور کر کے آپ کو مخاطب کر کے کہے ….!!
“سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نبی ”
اسی طرح درود اور دعا پڑھیں….!!
پوری نماز اللہ کو مخاطب کر کے اس تصور اور احساس کے ساتھ پڑھیں کہ اللہ آپکو دیھ رہا ہے۔ آہستہ آہستہ آپ کا مراقبہ بہتر ہوتا جاے گا اور آپ کو اللہ کی موجودگی کا احساس ہوتا چلا جاے گا۔ نفسیاتی و روحانی بیماریاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
جیسے جیسے آپ کا مراقبہ اور اللہ کا تصور بہتر ہوتا جائے گا، آپ کو جسمانی بیماریوں سے بھی شفاء ملنا شروع ہو جاے گی۔ اور آپ مراقبی سے مشاہدہ کے مقام پر چلے جائیں گے ایک دن …..!!
ان شاء اللہ
نماز میں شفاء ہے، بس نماز پڑھنے کا حق ادا کریں۔