تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے


اپنے رب

سورہ الرحمن میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا ہے ’’تم اپنے رب کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے‘‘ سورہ الرحمن کو پڑھتے ہوئے انسان سوچتا ہے کہ اللہ کی نعمتیں اتنی ہیں کہ ہماری عقلیں عاجز آجائیں مگر ان نعمتوں کا شمار ہی نہ کر سکیں۔ وہ نعمتیں جن پر ہماری زندگی کا مدار ہے-

قدرت نے ہمیں بے شمار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے جن میں بے تحاشہ غذائیت اور بہت سی بیماریوں کا راز چھپا ہوا ہے لہذا ان پھلوں کا استعمال نہ صرف ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اگر پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو یقیناً ہم بے شمار بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ کینو موسم سرما کا ایک ایسا پھل ہے جو اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت پسند کیا جاتا ہے، کھٹا اور میٹھا یہ پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال ہماری صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کا استعمال سرطان جیسے موذی مرض سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ کینو میں شامل سٹرس لیمینائڈ جلد، پھیپڑے، چھاتی اور معدے سمیت متعدد قسم کے سرطان سے بچاتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس اگر کینو کا جوس پی لیا جائے تو اس سے نہ صرف گردے کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بلکہ گردے میں ہونے والی پتھری سے بچاؤ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

انسان کی صحت کا زیادہ تر دارومدار اس کے دل کی فٹنس پر ہوتا ہے جتنا اس کا دل صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہوگا اتنی ہی اچھی زندگی آپ گزار سکیں گے اور دل کو مکمل فٹ رکھنے کے لئے کینو کا استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم شامل ہوتا ہے جو امراض قلب سمیت کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتا ہے جب کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے اور جھریوں کا شکار ہوجاتی ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو میں وٹامن سی شامل ہوتا ہے جو جلد کے لئے انتہائی مفید ہے اور اس کے علاوہ کینو بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی روکتا ہے۔

TUM APNE RAB KI KON KONSI NAYMAT KO JHUTLAO GY


اپنا تبصرہ بھیجیں