اداس دن


چاۓ

بہت عرصہ ہوا اک دن، بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا، اگر میں کچھ بناتی ہوں

تو بس “چاۓ” بناتی ہوں
پیو گے نا ؟

اور میں اس بات پرمسکراتا ہی رہا تھا!
کہ بنانا کچھ نہیں آتا، بناتی ہو تو بس چاۓ ۔ ۔ ۔

مجھے چاۓ سے الجھن ہے
نہیں پیتا، نہیں پیتا

اور اب اس بات کو گزرے زمانہ ہو گیا کتنا
نہیں معلوم مجھ کو کہ
وہ کیسی ہے، کہاں پر ہے

مگر اب چاۓ پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں
بڑی حسرت سے پیتا ہوں

Udas Din


اداس دن” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں