ماں ” اللہ سبحانہ وتعالی ” کی سب سے عظیم نعمت ہے


ماں

سمندرکِنارےایک درخت تھا جس پہ چڑیا کا گھونسلا تھا ایک دن تیز ہوا چلی تو چڑیا کا بچہ سمندر میں گرگیا چڑیا بچے کو نکالنے لگی تو اُسکے اپنے پر گیلے ہوگئے اور وہ لڑکھڑا گئی….

اُس نے سمندر سے کہا اپنی لہر سے میرا بچہ باہر پھینک دے مگر سمندر نہ مانا تو چڑیابولی دیکھ میں تیرا سارا پانی پی جاوُں گی تجھے ریگستان بنا دونگی… سمندراپنے غرور میں گرجا کہ اے چڑیا میں چاہوں تو ساری دنیا کو غرق کردوں تو تو میرا کیا بگاڑ سکتی ہے؟

چڑیا نے اتنا سُنا تو بولی چل پھرخشک ہونے کو تیار ہوجا اسی کےساتھ اُس نےایک گھونٹ بھرا اُوراڑ کےدرخت پہ بیٹھی پھرآئی گھونٹ بھراپھردرخت پہ بیٹھی یہی عمل اُس نے7-8 بار دُھرایا تو سمندر گھبرا کے بولا: پاگل ہوگئی ہےکیا کیوں مجھےختم کرنےلگی ہے ؟ مگرچڑیااپنی دھن میں یہ عمل دُھراتی رہی ابھی صرف 22-25 بارہی ہوا کہ سمندرنےایک زور کی لہرماری اورچڑیا کے بچے کو باہر پھینک دیا …

درخت جو کافی دیر سے یہ سب دیکھ رہا تھا سمندرسےبولا اے طاقت کے بادشاہ تو جوساری دُنیا کو پل بھر میں غرق کر سکتا ہےاس کمزور سی چڑیا سےڈرگیا یہ سمجھ نہیں آئی ؟
سمندربولا تو کیا سجھا میں جو تجھےایک پل میں اُکھاڑ سکتاہوں اک پل میں دُنیا تباہ کرسکتا ہوں اس چڑیاسے ڈرونگا؟

نہیں میں تواس ایک ماں سےڈرا ہوں ماں کےجذبے سے ڈرا ہوں اک ماں کے سامنے توعرش ہل جاتا ہے تو میری کیا مجال.. جس طرح وہ مجھےپی رہی تھی مجھےلگا کہ وہ مجھے ریگستان بنا ہی دے گی، ماں ” اللہ سبحانہ وتعالی ” کی سب سے عظیم نعمت ہے .. اس کی قدر کریں .. اے اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کے والدین پر رحم فرما ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما اور ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرما اور ہمیں ان کا فرمانبردار بنا اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھنا، اے اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو والدین کے حقوق اور اپنے فرائض سمجھنے کی توفیق دے، اے اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما-

بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِيّنْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

MAAN “ALLAH ” KI SAB SE AZEEM NAIMAT HAI


اپنا تبصرہ بھیجیں