جس کا رب اس کا سب


جس کا رب

سنو !
میرے لوگو
ہمارا رب وہ ہے
جو سب سے زیادہ مہربان اور خبر گیر ہے
جو توبہ کی توفیق بھی دیتا ہے
اور پھر توبہ قبول بھی کرتا ہے

ہمارا رب وہ ہے
جس نے ہمارے قلب کو آب و گل سے آراستہ کیا
روح کے خوابیدہ شبستان کو چشم باطن سے آباد کیا
یاد ہے نا
ہمارے رنج اور غموں‌ نے ، اندیشے اور واہموں نے
جب کبھی ہماری عزت و ناموس کو مٹی کیا
اسی نے ہر بار ہمارے زکر کو سب میں بلند کیا

پھر بڑی محبت سے سمجھایا
اے میری قابل رشک تخلیق !
سنو ۔۔۔۔ یوں‌ نا گھبرایا کرو
کیوں‌ بھول جاتے ہو تم
سختی کے ساتھ آسانی بھی ہے
پس اپنی ہر مشکل ، ہر حال میں
شکر کے ساتھ پیکر عجز و انکسار رہا کرو
صبر او ر یقین کے ساتھ مجھے پکارا کرو

سنو !
میرے لوگو
ہمارا رب تو وہ ہے
جو سراپا عدل و انصاف ہے
جس کا زکر کرنا ہی باعث نفع و برکت ہے
ایسی ساعتیں عافیت کی خوشخبری ہیں
ڈاکٹر نگہت نسیم

JIS KA RAB USKA SAB


اپنا تبصرہ بھیجیں