کیا میرا رب مجھ سے ملنا چاہتا ہے؟


اللہ کا گھر

جب میں آسمان کو دیکھتی ہوں، میری آنکھیں حیرت سے بولتی ہیں کہ۔۔۔۔۔
کیا میں وہاں مشہور ہوں؟
کیا میرا نام آسمانوں میں سب جانتے ہیں؟
کیا آسمانی فرشتے مجھے پہچانتے ہیں؟
بلکل ایسے جیسے اداکاراوں کو لوگ اس دنیا میں جانتے ہیں۔۔۔۔۔ یہ مشہور ہیں، لوگ اِن سے ملنا چاہتے ہیں،
میں حیران ہوں،
کیا میرا رب مجھ سے ملنا چاہتا ہے؟
کتنے خوبصورت ہیں وہ لوگ جن سے میرا رب ملنا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔
کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو وہاں مشہور ہیں۔۔۔۔
میری آنکھیں جب آسمان کی طرف دیکھتی ہیں تو دعا کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔
اے میرے رب مجھے اُن لوگوں میں شامل کردے
جن کا نام آپ کے آسمانوں میں مشہور ہے،
جن کا نام آسمانی فرشتے جانتے ہیں،
جن کے لئے آپ جبرائیلؑ سے کہتے ہیں کہ یہ میرا بندہ ہے میں اس سے پیار کرتا ہوں تم بھی اس سے پیار کرو ۔
اور جبرائیلؑ فرشتوں سے کہتے ہیں اللہ اور میں اس بندے سے پیار کرتے ہیں! تم سب بھی اس سے پیار کرو ۔
مجھے اُن لوگوں میں شامل کردیجیے جن کی سرگوشیاں آپ کے تخت پر پہنچ جاتی ہے ۔
آمین یارب العالمین⁦

? KYA MERA RAB MUJHSE MILNA CHAHTA HAI


اپنا تبصرہ بھیجیں