اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق!!!!


اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق سے کیا مراد ہے؟

تعلق

لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اوروہ ضروری ہے۔ میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا، نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت ۔ بس آپ ہونے چاہئیں اور آپ کا اللہ تعالیٰ سے ایک ہرپل بڑھتا ہوا تعلق ہونا چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق سے مراد یہ ہے کہ ہمارے دل میں اللہ کے سوا کسی اور کی محبت نہ ہو کیونکہ جس دل میں خدا تعالیٰ کی محبت سما جاتی ہے، اس دل میں کسی اور کے لئے محبت والا تعلق پیدا ہی نہیں ہو سکتا جب یہ کیفیت نصیب ہو جائے تو بیوی بچوں، بہن بھائیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کی محبتیں اس عظیم محبت کے تابع ہو جاتی ہیں پھر یہ محبت جس محبت کو باقی رکھنا چاہتی ہے وہ باقی رہتی ہے اور جس کو ختم کرنا چاہتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ باقی یہ دنیا کے مسئلے تو بادل کی طرح ہوتے ہیں۔ ۔جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا، اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہو گئی اور دنیا تاریک ہو گئی ہے۔ غم بھی ایسے ہوتے ہیں ۔ جب زندگی پہ چھاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر تم اس زمین سے اوپراٹھ کر آسمانوں سے پورا منظردیکھو تو تم جانو گے کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا ۔ اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا! تو ہماری زندگی میں رحمت کی کوئی بارش نہ ہو۔

Allah Kay Sath Taaluq


اپنا تبصرہ بھیجیں