ایمان کی پہچان “لگن”


نماز

ایمان کی پہچان “لگن”
ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے سوال کیا حضرت قرآن فرماتا ہے بیشک نماز بُرے اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ نماز بھی پڑھتے ہیں اور سود بھی کھاتے ہیں، جھوٹ بھی بولتے ہیں، بے حیائی کے کام بھی کرتے ہیں۔
ہہم خود بھی نماز پڑھنے کے باوجود گناہوں سے مکمل طور پر کنارہ کش نہیں ہو پاتے تو اِس آیت کا کیا مطلب ہوا؟
فرمانے لگے قاضی بیٹا قرآن کی آیت پر نہیں اپنی نمازوں پر شک کرو کہ ان نمازوں میں ایسی کون سی کمی ہے جو تمہیں گناہوں سے نہیں روک پا رہیں۔
صحابہ رضوان ﷲ علیہم اجمعین نےکبھی یہ سوال نہیں کیا تھا کیونکہ ان کی نمازیں واقعی نمازیں تھیں۔
اب بھلا سوچو اگر ایک شخص کو دن میں پانچ بار عدالت میں جج کا سامنا کرنا ہو تو کیا وہ جرم کرنے کا سوچے گا بھی؟
جرم تو وہ کرتا ہے جو سمجھتا ہے کہ عدالت سے بچ جائے گا۔
یہ جواب سن کر مجھے وہ حدیث یاد آگئی کہ بہت سے نمازیوں کی نمازیں ان کے منہ پر مار دی جائیں گی۔
اے ہمارے پروردگار ہمیں اصلی اور سچی نمازیں پڑھنے اور اس پر پابند ہونے اور رہنے کی توفیق عطا فرما دے آمین۔

”EMAAN KI PEHCHAN “LAGAN


اپنا تبصرہ بھیجیں