گاڑی غائب


key

بنک سے نکلتے ایک خاتون کو یاد آیا کار کی چابی بنک میں بھول آئی ہوں۔

واپس جا کر دیکھا چابیاں نہیں تھیں۔ دوبارہ پرس چھان مارا۔ چابیاں ندارد۔ ‘اف! چابیاں گاڑی میں رہ گئیں تھیں!

بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی، گاڑی غائب!

پولیس کو فون کر کے گاڑی کا نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابیاں گاڑی میں رہ گئیں تھیں اور گاڑی چوری ہو گئی ہے۔ پھر دھڑکتے دل کے ساتھ میاں کو زندگی کی مشکل ترین کال کی اور اٹکتے اٹکتے بتایا گاڑی چوری ہو گئی ہے۔

“اوہ غائب دماغ عورت میں تمہیں بنک ڈراپ کر کے آیا تھا “، میاں جی گرجے۔

خدا کا شکر ادا کیا اور میاں سے کہا کہ آ کر لے جائیں۔

“لے تو جاؤں، پہلے پولیس کو تو یقین دلا لوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی”، میاں صاحب نے بھنا کر کہا۔

GAADI GHAIB


اپنا تبصرہ بھیجیں