اسماء الحسنى -التواب


التواب

توبہ قبول کرنے والا

التواب اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے
التواب کے معنی توبہ قبول کرنے والا ہے

توبہ قبول کرنے والا، جو بڑے سے بڑا گناہ کرنے وا لے کی بھی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ جو ہمیشہ سے توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرنے والا اور رجوع کرنے والوں کے گناہ معاف کرنے والا ہے لہٰذا جو بھی اللہ کے دربار میں سچے دل سے توبہ کرے، اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے ۔ وہ بندوں پر پہلے تو اس انداز سے التفات فرماتا ہے کہ انھیں توبہ کی توفیق دیتا اور ان کے دل اپنی طرف پھیر لیتا ہے پھر اس انداز سے التفات فرماتا ہے کہ ان کی توبہ قبول کرکے ان کی غلطیوں سے درگزرفرماتا ہے۔ جو بندہ بھی اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اس کے احکام کی اتباع کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالی بھی اپنی رحمت کے ساتھ اس کی طرف رجوع فرماتے ہیں۔ جو وعدے بھی اپنے بندوں سے کئے ہیں ان سے محروم نہیں رکھتا۔ نہ صرف توبہ قبول کرتا ہے بلکہ خود بندے کو توبہ کی توفیق دیتا ہے جیسے فرمایا:

ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوۡبُوۡا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ ﴿۱۱۸﴾
پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
سورة التوبة ﴿۱۱۸﴾

Al Tawab
Tauba Qabool Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں