اسماء الحسنى- المغنی


المغنی

بے نياز و غَنی بنا دينے والا

المغنی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
المغنی کے معنی ہیں ’بے پروا کرنے والا‘‘۔

مالدار بنانے والا، مال و دولت اور دوسری نعمتوں سے نواز کر محتاجی سے نجات دینے والا ہے۔ جس کو چاہے رزق دے، نعمتوں سے نوازے اور دوسروں کی محتاجی سے بچائے۔

’’غنی کرنے والا‘‘: وہ غنی ہے، جسے ہر پہلو اور ہر اعتبار سے مکمل اور لامحدودغنا واستغنا حاصل ہے کیوں کہ وہ خود بھی کمال سے متصف ہے اور اس کی صفات بھی اس قدر کامل ہیں کہ ان میں کسی لحاظ سے کسی نقص کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ اس کا غنا کے برعکس کیفیت میں ہونا ممکن نہیں کیوں کہ غنا اس کی ذاتی لازمی صفات میں سے ہے، آسمان وزمین کے خزانے بلکہ دنیا اور آخرت کے خزانے اس کے ہاتھ میں ہیں ۔ وہ اپنی تمام مخلوقات کوعمومی غنا عطا فرماتا ہے اور اپنے خاص بندوں کے دلوں پر ربانی معارف اور ایمانی حقائق کو فیض پہنچاکرغنی کردیتا ہے۔

Al Mughani
Be Parwah Karnay Wala


اسماء الحسنى- المغنی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں