اسماء الحسنى -الْبَرُّ


الْبَرُّ

بڑا اچھا سلوک کرنے والا

الْبَرُّ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الْبَرُّ کے معنی ہیں ’’نیکی کرنے والا‘‘ اور ’’احسان کرنے والا‘‘

اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے جس کے اوصاف جود، کرم اور کثرت عطاء ہیں وہ اللہ ایسا محسن ہے جو اپنے بندوں پر طرح طرح کے انعامات کرتا ہے اور انواع و اقسام کے احسانات سے ان کو نوازتا ہے۔ اللہ تعالیٰ احسان اور کرم کی صفات سے متصف ہے۔ اس کی رحمت وعطا لامحدود ہے جو اس کی حکمت کے مطابق ہر موجود کو حاصل ہے۔ اس میں سے مومنوں کو وافر اور کامل تر حصہ نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

{وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْ ء فَسَاَ کْتُبُھَا لِلّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ} (الاعراف: ۱۵۶)
’’میری رحمت ہر شے کو محیط ہے، میں اسے ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو تقویٰ اختیار کریں گے۔‘‘

تمام نعمتیں اور احسان اس کی رحمت اور اس کے جودوکرم کا مظہر ہیں اور دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں اس کی رحمت کے نشان ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَرُّ الرَّحِيۡمُ ﴿الطور: ۲۸﴾
اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے-

Al Bar
Bara Acha Sulooq Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں