اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے
کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
خواب صرف وہی نہیں ہے جس سے ہم نیند کی حالت میں گزرتے ہیں بلکہ جاگتے ہوئے بھی ہم زندگی کا بڑا حصہ رنگ برنگے خوابوں میں گزارتے ہیں اور ان خوابوں کی تعبیروں کے پیچھے سر گرداں رہتے ہیں ۔
خواب تو وہ ہوتے ہیں جن سے خوشی اور امیدیں وابستہ ہوتی ہیں
خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھی گئی ان خوشیوں کا نام ہے جو حقیقت میں نہیں ہوتیں
خواب تو امید ہوتے ہیں، اچھے وقت کی، اچھے مستقبل کی، اچھی زندگی کی
خواب محبت سے عبارت ہوتے ہیں
خوابوں کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ جان مارنی پڑتی ہے ۔ لوگ مسئلوں کا آسان حل مانگتے ہیں‘ اور جب وہ نہ ملے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔الله تعالیٰ کو وکٹم ہڈ بالکل نہیں پسند۔ ہمارے کچھ مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو ٹھیک ہونے میں لمبا عرصہ لگنا ہوتا ہے ‘ تو منفی لوگوں کی طرح اس عرصے کومظلوم بن کے‘ اپنے دکھوں کی کہانیاں سنانے کے بجائے انسان کو آگے کے بارے میں اچھا سوچنا چاہیے۔اسے اتنا مثبت بننا چاہیے کہ اس سے مثبت شعائیں پھوٹنے لگیں۔ وہ جہاں جائے ‘ ان مثبت ‘ خوشگوار روشنیوں کو بکھیرتا جائے ۔