میں اکثر سوچتی ہوں…
کِتنا اچھا ہے کہ اللہ کو وضاحتیں نہیں دینی پڑتی …
کتنا اچھا ہے کہ وہ بِن کہے سُن لیتا ہے…
وہ بس دِل دیکھتا ہے اور دِل دیکھ لے تو پھر
دِل پھیر دیتا ہے…
اُس کے پاس جائیں تو وقت کی قید سے
آزادی ہوتی ہے…
جتنا بھی بول لو وہ نہیں کہے گا کہ بس کرو
میں سُن سُن کر تنگ آگیا ہوں…
نہ بولو تو بھی سُن لیتا ہے…
دِلوں کو الہام دیتا ہے…
رو لو تو مضبوطی عطا کرتا ہے…
سہارا دیتا ہے ، مذاق نہیں اُڑاتا ، دُھتکارتا نہیں ہے…
میں سوچتی ہوں کسی ہمدرد کا کاندھا مُیّسر آنے سے کِتنا بہتر ہے…
اِس اُمید کا ہونا کہ ” وہ ہے ”
اِس یقین کا ہونا کہ ” میرا اللہ میرے ساتھ ہے”
اِس اطمینان کا ہونا کہ ” میرا اللہ مجھے گِرنے نہیں دے گا”