اسماء الحسنى- الجامع


الْجَامِعُ

جمع کرنے والا

الْجَامِعُ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الْجَامِعُ کے معنی ہیں جمع کرنے والا، جوقیامت کے دن اپنی تمام مخلوقات کو جمع کرنے والا ہے

قیامت کے دن مخلوقات کو حساب کے لیے جمع کرنے والا (الزجاج) مختلف انسانوں کو زمین میں، اور زمین وآسمان میں موجود مختلف چیزوں کو مثلا ستارے، ہوا، دریا، حیوان، نباتات، اور معدنیات جو رنگ وبو میں اور صورت، وصف و ذوق میں باہم مختلف ہیں، انسانی جسم کی ہڈیوں، گوشت پوست، خون وخلط کو جمع کرنے والا ہے۔

اسی طرح متضاد اشیاء کا جمع فرمانا جو باہم ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ جیسا کہ گرمی اور سردی، خشکی وتری وغیرہ۔ وہ لوگوں کو اس دن جمع کرے گا جس کے وقوع میں کوئی شک نہیں۔ وہ ان کے عملوں اور رزقوں کو بھی جمع کرنے والا ہے چنانچہ ہر چھوٹا بڑا عمل اس کے شمار میں ہے۔ وہ پہلے اور پچھلے مردوں کے بکھر جانے والے اور تبدیل ہو کر مٹی بن جانے والے اعضا ء کو بھی اپنی کامل قدرت وعلم کے ساتھ جمع کرلے گا۔

Al-Jamay
Jamaa Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں