خالق کائنات کا ڈر اور محبت


سورج گرہن

آج کا سورج گرہن..
ہم سب کواپنی واپس کی یاد دلا رہا ہے یقیناً ہم یہ توجانتے ہیں کہ اللّٰہ تعالی بہت بڑے ہیں ،
لیکن!!

ضرورت اس امر کی ہے خالق کائنات کا ڈر اور محبت بھی اسی حساب سے ہمارے اندر ہونی چاہیے،
جتنا ہم اسے بڑا مانتے ہیں
کیا کوئی ہستی ایسی ہے جو اتنے بڑے سورج کو گہنا دے ۔۔۔۔؟

کوئی ایک بھی نہیں ۔
تو یاد رکھیں ہمارا جینا اور مرنا اللّٰہ تعالی کے احکامات کے مطابق ہونا چاہیے ۔
ورنہ، جیسے زمین سے کئی گنا بڑا دہکتا سورج اللّٰہ کے حکم سے بجھ سکتا ہے تو ہم اپنی واپسی سے کیوں غافل ہیں؟۔
سورج گرہن ہم سب کے لیے ایک خوف زدہ کر دینے والی سبق آموز نشانی ہے ۔

دعا ہے اللّٰہ تعالی ہمیں نفس کے شر سے بچائے اور ہدایت نصیب فرمائے ۔
آمین
اللّٰہ سے اللّٰہ کی خشیت کا سوال کیجئے
اےاللّٰه! بیشک ہم غآئیب اور حاضر میں تجھ سے تیری خشیت کا سوال کرتے ہیں-

KHALIQ E KAINAT KA DAR AUR MUHABAT


اپنا تبصرہ بھیجیں