یااَرحَمَ الرَّاحِمِین


یااَرحَمَ الرَّاحِمِین

*سُبحَانَ ﷲِ وَ الحَمدُلِلّٰهِ وَ لآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَكبَر وَلَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ ِالَّا بِاللّٰهِ العَلِىُّ العَظِيم*
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٰی إِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٰى اِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
*یا غَفُورُ الرَّحِیم*

*تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو حلیم ( بردبار ) ہے، کریم بزرگی والا ہے، اللہ تو پاک ہے عظمت والا ہے تمام تر تعریفیں تیرے لیے ہی تو ہیں*
ھم تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والی چیزوں کا اور تیری بخشش کے یقینی ہونے کا سوال کرتے ہیں، اور ہر نیکی میں سے حصہ پانے کا اور ہر گناہ سے سلامتی کا سوال کرتے ہیں*

*یَا اِلٰہِی*
ھم سےجو بھی تو کوئی چھوٹے سے چھوٹا خیر کا کام لے اپنی مہربانیوں سے اس پر ھمارے دل میں کوئی بھی بڑائی نہ آ نے دے
*اے ھمارے پروردگار*
ھمیں شیطان مردود کے وسوسوں سے اپنی پناہ میں رکھ

*یَا اَللّٰہ رَبُّ العِزَّت*
ھم بلکل بے بس ہیں !! کسی طرح کی بھی طاقت نہیں رکھتے کسی بھی مخلوق کے شر سے بچنے کی

*اِلٰہِی*
صرف اور صرف تو ہی ھمیں بچا سکتا ہے ہر مخلوق کے شر سے

*یَارَب*
تو اپنا خوف حاوی رکھ ہر طرح کے خوف پر

*یَا اَللّٰہ*
ھم توبہ کرتے ہیں اپنے گناہوں سے ھماری توبہ *توبة النصوح* بنا دے

ایسی !!
کہ مرتے دم تک کسی بھی قسم کا کوئی گناہ سرزد نہ ہو

*یَااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
پوری دنیا میں جو تباہی بربادی ہر طرح کی پھیلی ہوئی ہے ہر طرح کے نقصانات سے بہت سے لوگ دوچار ہیں

*یَارَب*
تو نے ہی ھمیں بچا کر رکھا ہوا ہے ھمارا اس میں کوئی بھی کمال نہیں ھم اس پر ذرہ برابر بھی اختیار نہیں رکھتے
ھمیں تو اپنا ذکر کرنے والا، شکر کرنے والا بنادے، ھمیں نعمتوں کا قدردان بنادے

*یَا اَللّٰہ*
ھمارے دلوں میں غریبوں یتیم مسکین و ناداروں کا درد جگادے، انکی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما

*اِلٰہِی*
ھمیں تیرے احکامات پرعمل کرنے اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کی توفیق عطا فرما

*آمِین یَا رَبَّ العَالَمِین*
*رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم*
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٰى إِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٰى إِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

YA ARHAM U RAHIMEEN


اپنا تبصرہ بھیجیں