615

‏چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں


اللہ کا ذکر

‏چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں
1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے۔
“فاذکرونی اذکرکم”
(تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا)
(سورة البقرة: آیت 152)

2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔
“ولئن شكرتم لأزيدنكم”
(اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا)
(سورة إبراهيم :آیت 7)

3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے
“أدعوني أستجب لكم”
(تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)
(سورة غافر:آیت 60)

4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے
“وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون” (اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ استغفار کرتے ہوں)
(سورة الأنفال :آیت 33)

CHAR CHEZAIN ZINDAGI MAN KABHI NA CHORAIN


اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں