اسماء الحسنى – الاول


الاول

سر فہرست

الاول اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الاول کے معنی ہیں ’’پہلا‘‘
سب سے پہلے، جو ہر چیز کے وجود میں آنے سے پہلے بھی موجود تھا۔ ہر چیز سے اول۔ ہر چیز پر غالب ہر چیز کے بعد والا۔ ہر چیز کے باطن کو جاننے والا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیئٌ وَاَنْتَ الْآخِرو فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْء وَاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْء وَاَنْتَ الْبَاطِنُ وفَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْئٌ}
’’تو ہی اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں تھا۔ تو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں۔ تو ظاہر ہے تجھ سے بلند تر کوئی چیز نہیں، تو باطن ہے تجھ سے قریب تر کوئی چیز نہیں۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ‌ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿۳﴾ (الحدید: ۳)
وہ (اللہ) اول بھی ہے آخر بھی ہے ظاہر بھی ہے باطن بھی ہے اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔

اللہ اس معنی میں اول ہے کہ اس سے پہلے کوئی مخلوق نہیں تھی۔ وہ ہر چیز پر مقدم ہے اس کے ساتھ کچھ بھی نہ تھا۔

Al Awwal
Pehla


اپنا تبصرہ بھیجیں