عشرہ مغفرت


دوسرا عشرہ مغفرت

رمضان کے تین عشرے ہوتے ہیں
پہلا عشرہ ’عشرہ رحمت‘‘
دوسرا عشرہ ’’عشرہ مغفرت‘‘
تیسرا اور آخری عشرہ ’’عشرہ نجات‘‘

حضرت محمد ﷺ کا ارشاد ہے کہ:
’’رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کا پہلا عشرہ رحمت ہے یعنی پہلے دس دنوں میں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔دوسر ا عشرہ اس کا مغفرت ہے جس میں اﷲ تعالی روزہ دارکے گناہ معاف فرماتے ہیں اور تیسر ا اور آخری عشرہ ،عشرہ نجات ہے جو جہنم سے چھٹکارے کا ہے‘‘ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں کے لیے نعمتوں اور انعامات کا شمار ممکن نہیں لیکن اللہ کی ان نعمتوں میں رمضان المبارک کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔ حضوراکرم ﷺ کو اس مہینے کا انتظار رہتا تھا اور اس کا شوق سے استقبال کرتے تھے۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ یعنی عشرہ رحمت اختتام پذیر ہوچکا اور دوسرا عشرہ یعنی عشرہ مغفرت کا آغاز ہوچکا ہے۔

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ​
میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

اَسْتَغْفِرُ اللهَ

توبہ واستغفار اس مہینہ کے اہم ترین مقاصد میں سے ہے۔ جس شخص کی توبہ قبول ہوگئی، اور رب نے اسے بخش دیا، وہ رمضان کے فضائل وبرکات سے محظوظ ہوگیا۔ رسول اللہﷺ لمحہ توبہ واستغفار کرتے تھے۔

حضرت عبادہ بن صامتؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رمضان آیا تو سرور کائناتؐ نے فرمایا۔
’’تمھارے پاس رمضان آگیا ہے یہ برکت کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ تم کو اِس میں ڈھانپ لیتا ہے اِس میں رحمت نازل ہو تی ہے اور گناہ جھڑ جاتے ہیں اور اِس میں دعا قبول ہوتی ہے اللہ تعالی اِس مہینہ میں تمھاری ر غبت کو دیکھتا ہے سو تم اللہ کو اس مہینہ میں نیک کام کرکے دکھاؤ کیونکہ وہ شخص بد بخت ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی رحمت سے محروم رہا‘‘۔

‎یااللہ ہمارے تمام گُناہوں کو معاف فرما .

‎یااللہ ‎ہمیں اطمینان قلب کی دولت سے مالا مال فرما

‎‎یااللہ ہم تیری رضا میں راضی ھیں، ھمیں اسی پر قائم رکھ.

یااللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے.

‎یااللہ اپنی نعمتیں ہمارےاعمال کےحساب سےنهیں بلکہ اپنی رحمتوں کےحساب سے عطا فرما.

‎یااللہ ہمارے عیب، دانستہ و نادانستہ گناہ، کوتاہیاں کو معاف فرماتے ہُوۓ ہم پر اپنا کرم فرما

‎یااللہ ہماری مشکلیں، پریشانیاں آسان فرما

‎یااللہ ہم سب کے لیۓ آسانیاں فرما

‎یااللہ ہمیں آسانیاں بانٹنے کی ہمت اور توفیق عطا فرما

‎یااللہ ہماری سب نیک دعائیں و حاجات اپنی شان کے مطابق قبول فرما.

آمین

Ashra Maghfarat
Mein Allah Say Apnay Tamaam Gunaahon Ki Bakhshish Mangta Hun
Jo Mera Rabb Hai Ar Usi Ki Taraf Ruju’ Karta Hun


اپنا تبصرہ بھیجیں