دوسرا موقع کہانیاں دیتی ہیں


دوسرا موقع کہانیاں دیتی ہیں
زندگی نہیں

دوسرا موقع

آج ہم گناہوں اور فتنوں کی جس دلدل میں پھنس چکے ہیں اُس سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے ۔ اور وہ ہے توبہ ۔اللہ رب العزّت کا ارشادِ پاک ہے ـ”مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا” (تحریم:۶۶)۔ نبی کریم سرکارِدوعالم ﷺ سے بڑھ کر کوئی نیک اور متقی نہیں ہو سکتا اور نبی تو ویسے بھی معصوم ہوتے ہیں ان سے تو گناہ سرزد ہو ہی نہیں سکتا ۔ لیکن حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا “میں اللہ تعالیٰ سے روزانہ ستر مرتبہ استغفار کرتا ہوں”۔ اب ہم ذرا اپنی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ہمیں توبہ و استغفار کی کتنی ضرورت ہے۔

(اے اللہ! ہمارے آج کو گزشتہ کل سے بہتر بنا دیجئے اور ہمارے آئندہ کل کو آج سے بہتر بنا دیجئے)۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن
قبر میں ہوگا ٹھکانہ ایک دن

منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن
اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن

Dusra Moqa Kahaniyan Deti Hen, Zindagi Nahi


اپنا تبصرہ بھیجیں