اسماء الحسنى- ذوالجلال والاکرام


ذوالجلال والاکرام

بڑائی والا اور کرم کرنے والا

ذوالجلال والاکرام االہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
ذوالجلال والاکرام کے معنی ہیں ’’عظمت والا اور عزت افزائی کرنے والا‘‘

عظمت و جلال والا اور انعام و اکرام کرنے والا،جو عظمت و کبریائی والاہے اور اپنی مخلوق پر خوب مہربانی کرنے والا اور ہر عام و خاص پر خوب احسان کرنے والا ہے۔ وہ عظمت وکبریائی سے متصف ہے۔ رحمت اور سخاوت والا ہے۔ اس کا عمومی احسان بھی ہے اور خصوصی احسان بھی۔ وہ اپنے دوستوں اور مقربین کو عزت بخشتا ہے۔ وہ اس کی عظمت وجلالت شان کو پیش نظر رکھتے اور اس سے محبت رکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

تَبٰرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِىۡ الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‏ ﴿الرحمن ۷۸﴾
(اے محمدﷺ) تیرے رب کا نام بابرکت ہے۔ جو بزرگی اور عزت والا ہے۔ اللہ بزرگی اور عزت دینے والا ہے۔

یعنی عظمت اور کبریائی اسی کی صفت ہے اور اپنے بندوں پر رحمت اور سخاوت اس کی پہچان ہے۔ جو بندہ اس کی اطاعت کرے گا وہ اس کو عزت دے گا۔ اور ان کے درجات اور ان کا ذکر بلند کرے گا۔ اللہ ہی بزرگی اور عظمت کے لائق ہے۔ کوئی اس کا شریک نہیں۔

Zuljalal e Wal Ikram
Barai Wala Aur Karam Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں