رمضان کریم کے پہلے عشرے کی دعا


رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی فضیلت
مسلمانو ں پر روزہ 2 نبوی شبِ معراج کے موقع پر فرض ہوا۔رمضان مسلمانوں کا ایک با برکت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں تمام دنیا کے مسلمان روزہ رکھتے اور اللہ رب وا لعزت کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ روزہ اسلام کے بنیادی ا رکا ن میں سے ہے۔ اس کے معنی رُک جانا ۔ یعنی اللہ تعالی کے حکم سے دن بھر کھانے پینے ا ور تما م جائز خواہشات سے رُکے رہنا ۔ اللہ عزو جل قرآن پاک میں ا رشاد فرماتا ہے کہ”اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جاو َ۔”رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے بے شماراحادیث ہیں جن میں سے چند ایک یہاں درج کی جا تی ہیں۔

1۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے ایک دن خد کی راہ میں روزہ رکھ لیا، اللہ تعالی اُسے دوزخ سے اس قدر دور کر دیں گے کہ ستر سال میں جتنی دور پہنچا جائے۔ (بخاری عن ابی سعیدؓ )

2۔ سرور دو عالم نبی اقدس ﷺ نے فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک کا نام ریان (یعنی سیرابی کرنے والا) ہے اس دروازے سے صرف روزہ دار داخل ہونگے۔ (بخاری و مسلم عن سہل)

3 ۔ نبی پاک ﷺ نے فرمایا ’جس نے بلا کسی شرعی عذر رخصت و بلا کسی مرض کے (جس میں روزہ چھوڑنا جائز ہو) روزہ چھوڑا۔ تو اگر چہ بعد میں رکھ لیا تب بھی ساری عمر کے زوروں سے اس کی تلافی نہیں ہو سکتی۔ (احمد عن ابی ہریرہ ؓ)



اس کے علاوہ بھی قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و بر کات بیان کی گئی ہیں۔رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ دس دنوں کو عشرہ کہا جاتا ہے لہذا رمضان کے پہلے عشر ےکو’عشرہ رحمت ، دو سر ے عشرے کو عشرہ مغفرت ، تیسرے اور آخری عشرے کو عشرہ نجات کہا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز پر پہلی شب کو ہی جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیطا ن زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔پہلی شب بعد نماز عشاء سورۃ فتح کی تلاوت کی بہت فضیلت ہے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دُعا کی بھی بہت فضیلت ہے۔

پہلے عشرے کی دُعا یہ ہے۔
رَبِّ اغْفِرُوَارْ حَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرَّا حِمِیْنَ
ترجمہ: اے اللہ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

عشرہ رحمت کی ایک اور دُعا
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْ مُ بِرَ حْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ
ترجمہ: اے سدا زندہ رہنے والے، اے سب کو قائم رکھنے والے، میں تیری رحمت سے مدد چاہتا / چا ہتی ہو ں۔

پہلے عشرے کی خصوصی نفلی عبادات
1 پہلے عشرے یعنی رمضان المبارک کی پہلی تا ریخ سے دس تک روزانہ پہلا کلمہ100 با ر پڑھنا بہت افضل ہے۔
2 روزانہ ایک تسبیح سورۃ اخلاص (قل ھواللہ احد) پڑھیں۔ .
3 رمضان المبارک میں سورۃ القدر کثرت سے پڑھنی چا ہئے۔ .
4 تیسرا کلمہ روزانہ ایک تسبیح پڑھنا باعث برکت و فضیلت ہے۔ .

پہلے عشرے کے اہم واقعات
حضرت ابرہیم ؑ کو صحائف پہلے عشرے میں دئیے گئے۔
حضرت موسی ؑ پر تورات 6 رمضان المبارک کو نازل ہوئی۔

Ramzan Kareem K Pehle Ashre Ki Dua
Aye Hamare Rub Mjhe Bakhsh Dy.Mujh Per Rahem Farma
Tu Sab Se Behter Rahem Farmane Wala Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں