اسماء الحسنى -المؤخر


المؤخر

پیچھے رکھنے والا

المؤخر اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
المؤخر کے معنی ہیں پیچھے ہٹانے والا، جو اپنے اور اپنے دشمنوں کو ذلیل و خوار کرتے ہوئے پیچھے ہٹانے والا ہے۔

رسول اللہ ﷺ درج ذیل الفاظ کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے۔

ترجمہ: اے اللہ میری مغفرت فرما۔ میں جو گناہ کر چکا ہوں اور جو گناہ ابھی نہیں کئے اور میں نے جو گناہ چھپ کر کئے اور میں نے جو گناہ اعلانیہ کئے اور میں نے ( اپنی جان کے اوپر) جو اسراف و زیادتی کی ہے۔ اور جس کا مجھ سے زیادہ تجھے علم ہے تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ اسے مسلم نے روایت کیا۔

اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں میں سے جس کو آگے بڑھانا چاہے اور ان کے درجات بلند کرنا چاہے وہی کر سکتا ہے جیسے انبیاء و شہداء و صدیقین وغیرہ اور اپنے دشمنوں کو جب چاہتا ہے پیچھے کر دیتا ہے۔ یعنی ان کو شکست دیتا ہے۔ اس کے دشمن چاہے کافر ہوں یا فاسق و فاجر ہوں۔

Al Muakhir
Peechay Rakhnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں