الرَّؤفُ
بڑا مشفق و مہربان
الرَّؤفُ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الرَّؤفُ کے معنی ہیں نرم سلوک والا
بڑاہی شفیق و مہربان، جو اپنے بندوں سے نہایت شفقت اور انتہائی نرمی کا برتاؤ کرنے والا ہے۔ الرؤف: اپنے بندوں پر شفقت اور رحم کرنے والے کو کہتے ہیں جو ان پر بہت ہی مہربان ہو اور اپنی شفقت اور محبت ہر وقت ان پر نازل کرتا ہو۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَتَحۡمِلُ اَثۡقَالَـكُمۡ اِلٰى بَلَدٍ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا بٰلِغِيۡهِ اِلَّا بِشِقِّ الۡاَنۡفُسِؕ اِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌۙ ﴿النحل۔ ۷﴾
اور (دور دراز) شہروں میں جہاں تم زحمتِ شاقّہ کے بغیر پہنچ نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفقت والا اور مہربان ہے