اسماء الحسنى -الوَاجدُ


الوَاجدُ

مالِکِ کُل کائنات

الوَاجدُ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الوَاجدُ کے معنی ہیں ہر چیز کو پانے والا، جسے ہر چیز کے بارے میں معلومات ہیں اور ہر چیز اس کے سامنے بالکل واضح ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’الْحَمْدُ للّه رَبِّ الْعَالَمِينَ‘‘(الفاتحہ۔۲)تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ رب تمام جہانوں کے مربی ّ کو کہتے ہیں۔ اسی نے ان کو پیدا کیا وہی ان پر اپنی نعمتوں کی شکل میں انعام کرتا ہے۔ جو بے شمار اور لاتعداد ہیں وہی تمام جہانوں کی اصلاح کی تدبیر کرتا ہے۔ وہی ان کا مالک ہے ‘ اسی کی اطاعت تمام جہانوں پر واجب ہے۔ وہ تمام جہانوں کو پیدا کرنے میں منفرد ہے۔ اور وہ تمام جہانوں سے بے پرواہ ہے اور جہانوں سے کوئی بھی پلک جھپکنے تک بھی اس سے بے پرواہ نہیں ہو سکتا۔ رب تعالیٰ اپنے دوستوں کی ایمانی تربیت کرتا ہے لہٰذا مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کو اپنا رب تسلیم کر لیں۔

Al Wajid
Palnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں