کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چھ روز میں ہسپتال کی تعمیر


چینی شہر ووہان ان دنوں خطرناک کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح متاثر ہے۔ شہر میں وائرس سے نمٹنے کے لیے چھ دن میں ہسپتال بنانے کا کام زور شور سے جاری ہے تاکہ بروقت متاثرین کا علاج کیا جا سکے۔

چین میں اب تک کورونا وائرس کے 830 کیسز سامنے آچکے ہیں اور ملک بھر میں 41 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین کے 110 لاکھ آبادی والے شہر ووہان سے ہی اس خطرناک وائرس کا پھیلنا شروع ہوا تھا۔ ووہان کے ہسپتالوں میں فی الحال صورت حال خوفناک ہے۔ مریضوں کی بھیڑ ہے اور ادویات کی دکانوں پر سٹاک ختم ہو چکا ہے لیکن ادویات کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق نئے ہسپتال میں 1000 بستروں کا انتظام ہو گا۔ چین کی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال کے لیے 25 ہزار مربع میٹر علاقے میں کھدائی کا کام شروع ہو چکا ہے۔

اسی طرح سنہ 2003 میں چین نے بیجنگ میں سارس وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ہسپتال بنایا تھا۔

ہارورڈ میڈیکل سکول میں گلوبل ہیلتھ اینڈ سوشل میڈیسن پڑھانے والی یوان کاؤفمن کا کہنا ہے کہ ’یہ ہسپتال ایک خاص وبا کے پھوٹنے کے باعث بنایا جا رہا ہے اور اس میں کورونا وائرس کے متاثرین کا ہی علاج کیا جائے گا۔ اسی لیے یہاں سخت سکیورٹی انتظامات بھی ہوں گے۔‘


کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چھ روز میں ہسپتال کی تعمیر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں