اسماء الحسنیٰ- الخبير


الخبير

خبر رکھنے والا

الخبير اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الخبير کے معنی ہیں ’’خبررکھنے والا‘‘:

جس کا علم ظاہر اور باطن کو محیط ہے۔ ہر چیز سے آگاہ، کوئی بھی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہے اور وہ ہر وقت ہر چیز سے باخبر رہتا ہے۔ وہ چھپائی ہوئی باتیں بھی جانتا ہے اور ظاہر کی ہوئی بھی، معاملات کی خفیہ اور اندرونی تہوں سے واقف ہو اور جو ہو چکا ہو اور جو ہونے والا ہو اسے اس کا علم ہو۔ وہ کسی کام کے ہونے سے پہلے ہی اس کے نتائج اور مقاصد سے آگاہ ہو۔ اور ہر معاملے کے انجام کار سے بخوبی آگاہ ہو۔ واجبات سے بھی باخبر ہے اور ممکنات ومحالات سے بھی، وہ ماضی سے بھی واقف ہے ، حال سے بھی اور مستقبل سے بھی چنانچہ اس سے کچھ بھی مخفی نہیں

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

بَلۡ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا‏ (الفتح : ۱۱)
ترجمہ: بلکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے با خبر ہے۔

Al Khabir
Khabar Rakhnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں