اللطيف
بڑا لطف و کرم کرنے والا ۔ مہربان
الحق اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الحق کے معنی ہیں ’’باریک بین‘ مہربانی کرنے والا‘‘ :
اپنی مخلوق کوباریک بینی سے پیدا کرنے اور زیادہ نرمی سے پیش آنے والا ہے۔ اس کا علم تمام خفیہ معاملات اور اسرار کو محیط ہے۔ وہ پوشیدہ اشیاء، ہر کسی کے باطن اور باریک معاملات سے باخبر ہے۔ علاوہ ازیں وہ اپنے مومن بندوں پر لطف وکرم کرنے والا ہے۔ اس لطف واحسان کی وجہ سے وہ ان تک ان کے فائدے کی اشیاء اس انداز سے پہنچادیتا ہے کہ انھیں معلوم بھی نہیں ہوتا۔ جس کا علم اسرار و رموز اور مخفی امور اور معاملات کے منطقی انجام سے واقف ہو وہ اپنے ایماندار بندوں پر بڑا ہی مہربان ہو۔ ان تک ان کی مصلحتیں بڑے ہی لطیف انداز میں اور اپنے احسان کے ساتھ ایسے رستوں سے پہنچا دیتا ہے جن کا علم بندوں کو نہیں ہوتا اور نہ ہی انہیں یہ امید ہوتی ہے۔ نیز اللطیف اسے بھی کہتے ہیں جو اپنے بندوں کے ساتھ ہمیشہ بھلائی اور آسانی کا ارادہ کرتا ہے۔ اور ان کے لئے صلاح وبر کے تمام اسباب مہیا کرتا ہے۔ گویا اللہ کا یہ نام مبارک (الخبیر ) کا معنی بھی رکھتا ہے اور (الرء وف) کا معنی بھی۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ(الملک : ۴۱)
کیا وہ (انسان) نہیں جانتا (اسے ) کس نے پیدا کیا۔ اور وہ (پیدا کرنے والا) نہایت نرم خو اور مکمل خبر رکھنے والا ہے۔