اسماء الحسنیٰ – المعید


المعید

دوبارہ پیدا کرنے والا

المعید اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے

المعید کے معنی ہیں دوبارہ پیدا کرنے والا، جو موت کے بعد دوبارہ زندگی عطا کرنے اور حساب لینے والا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{ھُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُاالْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہٗ} (الروم: ۲۷)’’وہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا۔‘‘

اس نے اپنی مخلوق کو پہلی بار اس لیے پیدا کیا ہے کہ ان کو آزمائے کہ کون بہترین عمل کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ نیکی کرنے والوں کو نیکیوں کی جزادے اور برے کام کرنے والوں کو ان کی بداعمالیوں کی سزا دے۔ اسی طرح وہ اپنی مخلوقات کو ایک تدریج کے ساتھ ابتداء پیدا کرتا ہے اور پھر اس کا ہر وقت اعادہ کرتا رہتا ہے۔

Al Mueed
Dobara Paida Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں