علم یہ نہیں کہ بات کتنی گہری ہے
اور الفاظ کتنے مشکل ہیں
علم یہ ہے کہ بات کتنی ضروری ہے
اور الفاظ کتنے سادہ ہیں
علم کے بارے میں اور بھی جان لینا چاہیے کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔ علم کی جو منطقی تعریف ہے ’’کسی بھی شے کا عکس انسان کے دماغ یا فکر میں بننا‘‘
جس چیز کا تعلق صرف اور صرف دنیاوی زندگی کے ساتھ ہو تو اسے علوم کے بجائے فنون کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اب آپ خود غور کیجئے ہمارے نبی ﷺ نے فرمایا تھا:
”طلب العلم فریضة علیٰ کل مسلم“
علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے۔