اسماء الحسنیٰ – المبدی


المبدی

پہلی بار پیدا کرنے والا

المبدی اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
المبدی کے معنی ہیں پہلی بار پیدا کرنے والا، جو بغیر کسی نمونہ کے مخلوق کو عدم سے وجود میں لانے والا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{ھُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُاالْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہٗ} (الروم: ۲۷)’’وہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا۔‘‘

اس نے اپنی مخلوق کو پہلی بار اس لیے پیدا کیا ہے کہ ان کو آزمائے کہ کون بہترین عمل کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ نیکی کرنے والوں کو نیکیوں کی جزادے اور برے کام کرنے والوں کو ان کی بداعمالیوں کی سزا دے۔ اسی طرح وہ اپنی مخلوقات کو ایک تدریج کے ساتھ ابتداء پیدا کرتا ہے اور پھر اس کا ہر وقت اعادہ کرتا رہتا ہے۔

Al Mubdi
Pehli Baar Paida Karnay Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں