اسماء الحسنیٰ – السميع


السميع

سننے والا

السميع اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
السميع کے معنی ہیں بہت زیادہ سننے والا، جوچھوٹی سے چھوٹی مخلوق کی فریاد کو بھی سنتا اورقبول فرماتا ہے۔جو مختلف زبانوں میں ، ہر قسم کی حاجات پر مشتمل تمام آوازیں سنتا ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا

قُلۡ اَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا‌ؕ وَاللّٰهُ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿المائدہ ۷۶﴾
(اے محمدﷺ) تو کہہ دے (اے مشرکو! )کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو تمہارے نقصان کے مالک ہیں نہ تمہارے نفع کے مالک ہیں اور اللہ تعالیٰ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

السمیع وہ ہوتا ہے۔ جس کی سمع تمام مسموعات کا احاطہ کرے پھر عالم علوی ہو یا عالم سفلی ہو ان میں بسنے والی تمام مخلوقات کی آوازیں خواہ بلند ہوں یا پست ہوں وہ سن لے متعدد آوازوں کے اختلاط سے ا س کی صفت سمع متاثر نہ ہو۔ اور نہ ہی متعدد زبانیں اور بکثرت لہجات اس کو متاثر کریں۔

وہ وہی ہے جو پکارنے والوں کی سرگوشیاں سن لیتا ہے اور آہ و زاری کرنے والوں اور فریادیوں کی فریادوں کا جواب دیتا ہے۔ پھر وہ ان کے مصائب اور آزمائشیں دور کرتا ہے۔ لہذا بندے پر لازم ہے کہ وہ بات کرتے وقت اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا یقین کرے۔ اور وہ اپنی زبان سے کوئی گندہ جملہ ادا نہ کرے اور نہ ہی بے حیائی یا فضول قسم کی بات کرے۔ اور نہ ہی کسی کو گالی دے اور نہ ہی بد گوئی کرے۔ اور نہ نیکوکار لوگوں سے ٹھٹھہ کرے نیز بندے پر یہ بھی لازم ہے کہ وہ پورے خلوص قلب کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔

Al Sami
Sunany Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں