بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے


پھول یوں ہی نہیں کھل جاتے صا حب
بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے !!!

پھول یوں ہی نہیں کھل جاتے صا حب بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے

مطلب زندگی میں کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔ کچھ بھی ہمیں آسانی سے نہیں مل جاتا- یہ ایک ایسا بے خطا اصول ہے۔ جو اپنے اندر ابدی اہمیت رکھتا ہے۔ آپ جس معاملہ میں بھی اس کو آزمائیں گے یقینی طور پر آپ کامیاب رہیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپکی سمت درست ہو۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے اختیار و ارادہ عطا کیا ہے مگر یہ اختیار مطلق نہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے کسی نے دریافت کیا کہ انسان مختار ہے یا مجبور؟ فرمایا: ایک پاوٴں اٹھاوٴ! اس نے اٹھالیا، فرمایا: دوسرا بھی اٹھاوٴ! بولا: حضور! جب تک پہلا قدم زمین پر نہ رکھوں دوسرا نہیں اٹھاسکتا۔ فرمایا: بس انسان اتنا مختار ہے، اور اتنا مجبور!
بے شک خدا نے بعض اہم فیصلے انسان کی قسمت میں لکھ دئیے ہیں، باقی چھوٹے چھوٹے فیصلے انسان خود کرتا ہے، اہم فیصلوں سے مراد بندہ بڑا ہوکر کیا کرے گا؟ کہاں کہاں پانی پیئے گا وغیرہ، لیکن انسان اپنی صلاحیت اور قوتِ فیصلہ کی بنیاد پر ان فیصلوں کو تبدیل بھی کرسکتا ہے۔زندگی میں آگے بڑھنا ہے کچھ پانا ہے تو تَن، مَن، دھن کی بازی لگانا پڑتی ہے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی ذات پہ توکلٌ ہے پھر کہیں جا کر کامیابیوں سے سر خرو ہوتا ہے اوراچھی تقدیریں ایسے ہی بنتی ہیں۔

پست ہمت کرتے ہیں بیٹھ کر شکوہ نصیبوں کا
اگنے والے اگ جاتے ہیں سینہ چیر کر پتھروں کا

Phool Yoon Hi Nahin Khil Jatay Sahib
!!! Beej Ko Dafan Hona Parta hai


اپنا تبصرہ بھیجیں