الحمید
تعریف کے لائق
الحمید اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الحمید کے معنی ہیں ’’قابل تعریف‘‘
تعریف و توصیف کے لائق، جس کی حمد و ثنا ہر زبان پر ہر حال میں جاری و ساری ہے۔ وہ اپنی ذات کے لحاظ سے، اپنے اسماء کے لحاظ سے ، صفات کے لحاظ سے اور افعال کے لحاظ سے (ہرطرح) قابل تعریف ہے۔ اس کے نام بہترین، اس کی صفات اور اس کے افعال کامل ترین اور بہترین ہیں کیوں کہ اس کے افعال اس کے فضل کے مظہر ہیں یا اس کے عدل کے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ ﴿البقرہ : ۲۶۷﴾
تم یقین کرو کہ اللہ تعالیٰ (تمام مخلوقات سے )غنی ہے۔ تعریف والا ہے۔
اللہ ہی الحمید ہے کیونکہ سب مخلوقات اسی کی حمد بیان کرتی ہیں اور وہی حمد کا مستحق ہے کیونکہ مخلوقات پر انعام و اکرام صرف وہی کرتا ہے۔ وہ اپنے افعال ، اقوال، اسماء، صفات، شریعت اور اپنے فیصلوں میں محمود ہے۔