خاموشی بہت سارے بھرم رکھ لیتی ہے


خاموشی بہت سارے بھرم رکھ لیتی ہے

اَلسُّکُوْتُ خَيْرٌ مِّنَ الْکَلَامِ
’’خاموش رہنا بولنے سے اچھا ہے۔‘‘

خاموشی سارے بھرم رکھ لیتی ہے

بولنا اگر چاندی ہے تو خاموشی سونا۔

خاموشی بہتر ہوتی ہے اس ہزاروں الفاظ کے بولنے سے جوبغیر سوچے سمجھے بولا جائے بے وقوف آدمی جب تک خاموش رہتا ہے اس کا شمار عقلمندوں میں ہوتا ہے خاموشی دو فریقوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہیں ہونے دیتی. خاموشی آپس میں تفرقہ پیدا کرنے سے روکتی ہے اور بد گمانی کو دور کرتی ہے

خاموشی صبر کا مظہر ہے
خاموشی مضبوط قوت ارادی کی علامت ہے
خاموشی سارے بھرم رکھ لیتی ہے

داناؤں نے خاموشی کو حکمت قرار دیا ہے خاموشی سے انسان اپنے کام میں لگن اور ہمت پیدا کر سکتا ہے غلطی ہو جانے پر خاموشی اختیار کرنی چاہیے جس پر سامنے والے کا غصہ تو ایسے ہی ختم ہوجاتا ہے

خاموشی اختیار کرنے سے انسان کو قلبی سکون حاصل ہوتا ہے
خاموشی اختیار کرنے سے ہم بہت ساری پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں

Khaamooshi Bohat Saray Bharam Rakh Laiti Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں