اسماء الحسنیٰ – المتین


المتین اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔

المتین کے معنی ہیں انتہائی مضبوط و مستحکم۔ جو ہر مشکل سے نکالنے والا ہے۔

وہ اللہ تعالی قوت شدیدہ کا مالک ہے جوکہ منقطع نہیں ہوتی ، اس کی قوت اور قدرت کی کوئی انتہا نہیں اورنہ ہی اسے افعال میں کسی قسم کی کوئی مشقت و دشواری اورتھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اسے ہر طرح کا اقبال حاصل ہے۔ قوت کا اقبال، غلبہ کا اقبال، امتناع کا اقبال یعنی کوئی مخلوق اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ تمام مخلوقات اس کے آگے دبی ہوئی ہیں، اس کی مطیع ہیں اور اس کی عظمت کو دل سے تسلیم کرتی ہیں اوراللہ سبحانہ وتعالی ایسی قوت بالغہ کا مالک ہے جو کہ ان افعال میں نقص کا شکار نہیں ہوتی اورنہ ہی ختم ہوتی ہے ، اللہ تعالی ان عیوب اور نقائص سے بلندو بالا اور منزہ ہے۔

AL MATEEN
Intehai Mzboot O Mustehkm


اپنا تبصرہ بھیجیں