اسماء الحسنى – الشھید


الشھید

حاضر و ناضر

الشھید اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
الشھید کے معنی ہیں ’’گواہ، حاضر ناظر‘‘:

جوہر چیز سے باخبر ہے۔ ہر ایک کے اعمال کو جانتا ہے اور ان پر گواہ بھی ہے۔ وہ تمام آوازیں سنتا ہے خواہ وہ ظاہر ہو ں یا پوشیدہ۔ وہ تمام موجودات کو دیکھتا ہے خواہ وہ چھوٹی ہوں یا بڑی۔ اس کا علم ہر شے کو محیط ہے۔ وہ بندوں کے اعمال کے مطابق ان کے حق میں یا ان کے خلاف گواہ ہے۔

الشہید سے مراد حاضر گواہ ہے۔ جوہر چیز کی اطلاع رکھتا ہو۔ آوازیں خواہ مخفی ہوں یا بلند، وہ سنتا ہے۔ تمام ظاہری و باطنی اشیاء کو وہ دیکھتا ہے۔ وہ بڑی ہوں یا چھوٹی، باریک ہوں یا موٹی ہوں۔ جو قیامت کے دن بندوں کے حق میں اور ان کے بد اعمال کی وجہ سے ان کے خلاف گواہی دے گا۔ الشہید کا معنی یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق گواہی دی کہ وہ عدل کے ساتھ قائم ہے اور اس نے اپنی وحدانیت کی گواہی بھی دی۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ‏ (الحج : ۷۱)
بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواہ ہے۔

Al Shaheed
Hazir o Nazir


اپنا تبصرہ بھیجیں