میں نے اللہ کو ڈھونڈا تو اُس نے اپنا تعارف کروایا


ایک رائی کے برابر کوئی چیز میرے اللہ کی نظر سے چھُپی ہوئی نہیں ہے. ایک کالا پہاڑ ہے اوپر سے کالی رات ہے اُس کے اوپر ایک چیونٹی جا رہی ہے. میرے رب کی جو نظر ہے وہ ایسی ہے کہ چیونٹی نہیں چیونٹی کی ٹانگوں سے جو لکیر بن رہی ہے تیرا رب وہ لکیر بھی دیکھ رہا ہے.

میں نے اللہ کو ڈھونڈا تو اُس نے اپنا تعارف کروایا اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم . میں وہ ہوں جو موت سے پاک ہوں

پابند بن کے چلو اُس اللہ کے جس کی شہنشاہی ہے. اُس اللہ کے جس نے مجھے بنایا. اس اللہ کے پابند بنو جس نے مجھے آنکھوں کا نور دیا، زبان میں بول دیا، جسم میں طاقت دی, عقل کو سمجھنے کے اوصاف دیئے اس اللہ کے پابند بن کے چل جس نے قرآن کو اتارا، جس نے دھرتی کو بچھایا، جس نے آسمان کو اٹھایا، آسمان کی چھت میرے اللہ کے قبضے میں ہے، زمین کا فرش میرے اللہ کے قبضے میں ہے، ہواؤں کے جھونکے میرے اللہ کے قبضے میں ہے، سردی کا موسم میرے اللہ کا ارادہ ہے، گرمی کی تپش میرے اللہ کا ارادہ ہے، بادلوں سے پانی کا گرنا میرے اللہ کا ارادہ ہے، برف کا گرنا میرے اللہ کی بادشاہی ہے

اور طوفانوں کا آنا، بجلیوں کا چمکنا، بادلوں کی گرج، موسموں کا تبدیل ہونا، درختوں کے پھل، پھلوں کے سائے کے زائقوں میں خوشبو پھلوں میں مٹھاس، پھلوں کے اوپر چھلکے ایک انار ہی میرے رب کی قدرت کا شاہکار ہے دانہ دانہ زرا جوڑ کر دکھاؤ پھر اسکو کور میں لپیٹ کے دکھاؤ پھر اسکی پیکنگ کر کے دکھاؤ، پھر اس میں رنگ بھر کے دکھاؤ پھر اس میں زائقے بھر کے دکھاؤ، گائے کے تھن سے نکلتا دودھ دیکھو، ہرن کے نافے میں مشک اور سانپ کے منہ میں زہر اور مکھی کے منہ میں شہد- آدم کی ساری نسل کامالک، دو پاؤں پر چلنے والوں کا بادشاہ، چار پاؤں پر چلنے والوں کا مالک، پانی کی مخلوق، ہوا کی مخلوق، زمین کی مخلوق، رینگنے والے، اڑنے والے، تیرنے والے، جھپٹنے والے، دھاڑنے والے، پھاڑنے والے، ڈسنے والے سب پر میرے اللہ کی شہنشاہی ہے-

مولانا طارق جمیل

Mein ne Allah Ko Dhoonda To Us Ne Apna Taruf Kerwaya
Allah u Laa Ilaha Illa Hu Al Hayy ul Qayyom


اپنا تبصرہ بھیجیں