ایک قید ضروری ہے!


ایک قید ضروری ہے! اس دنیا میں سے جاؤ گے، تو یہ ایک عجیب واقعہ ہو گا. یا تو تم ایک قید خانے سے چھوٹو گے اور اپنے سامنے کھلی فضا پاؤ گے. یا پھر تم ابھی آزاد پھرتے ہو اور یہاں سے نکلتے ہی ایک قید خانے میں چلے جاؤ گے.ایک قید ضروری ہے خواہ یہاں کاٹ لو یا وہاں! یہاں عمل اور بندگی کی قید ہے اور چند دنوں کی ہے. وہاں بے بسی اور جہنم کی قید ہے، البتہ وہاں کے دن بہت لمبے ہیں! چاہو تو یہاں کاٹ جاؤ اور چاہو تو وہاں جہاں کٹے گی نہیں

Ik Qaid Zaroori Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں