اسماء الحسنیٰ – القوی


القوی

بڑی طاقت و قوت والا

الْقَوِیُّ اللہ کا صفاتی نام ہے

الْقَوِیُّ کے معنی ہیں ’’قوت والا‘‘ بڑی طاقت والا، جسے پوری کائنات مل کر بھی عاجز نہیں کرسکتی۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا صٰلِحًـا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا وَمِنۡ خِزۡىِ يَوۡمِٮِٕذٍ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡقَوِىُّ الۡعَزِيۡزُ‏ ﴿ھود ۶۶﴾
جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا۔ اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا)۔ بےشک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے

القوی وہ ہوتا ہے جو ایسا طاقتور اور ایسا زور آور ہو کہ کسی لمحے میں بھی اس پر عجز غالب نہ آئے اور نہ کوئی غالب آنے والا اس پر غلبہ حاصل کر سکے اور رد کرنے والا اس کا فیصلہ رد نہ کر سکیں۔

Al Qawi
Bari Takat o Quwat Wala


اپنا تبصرہ بھیجیں