رنگوں میں وہ رنگ کہاں


رنگوں میں وہ رنگ کہاں
جو رنگ لوگ بدلتے ہیں

رنگوں میں وہ رنگ کہاں

دنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص خوش مزاجی اور اپنائیت سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یا تو وہ فطرتاً واقعی اچھا انسان ہوتا ہے یا پھر اپنے فائدے کے لیے مخصوص لوگوں سے خوش خلقی کا مظاہر کرتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے اور جب کوئی ان کی باتوں سے مثاثر ہو کر ان سے تعلق بڑھاتا ہے تو یہ آہستہ آہستہ اپنی اوقات دکھانا شروع کر دیتے ہیں، اپنے مطلب کے لیے وعدے کریں گے لیکن جب دیکھتے کہ انہیں اس کام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا تو وہ ان وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے-

رنگوں میں وہ رنگ کہاں
جو رنگ لوگ بدلتے ہیں

انسان کے دو چہرے ہوتے ہیں ایک جو وہ اپنے گھر والوں کو، لوگوں کو اور اپنے دوست احباب کو دکھاتا ہے، دوسرا وہ چہرہ جو وہ کسی کو نہیں دکھاتا اور یہی اس کا اصلی چہرہ ہوتا ہےاورجب انسان کا وہ چہرا سب کے سامنے آتا ہے جو وہ کسی کو نہیں دکھاتا تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ پھر بس پچھتاوا ہی بچتا ہے نتجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمارا سب پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے-

Rangoon Mein Wo Rang Kahan
Jo Rang Loog Badaltay Hain


2 تبصرے “رنگوں میں وہ رنگ کہاں

  1. اسلام علیکم! یقینا آپ خیر و عافیت سے ہونگے
    گزارش یہ ہے کہ کیا میں اپنی کوئی تحریر لکھ کر بھیجوں تو آپ اسے اپنی ویب سائٹ پر لگائیں گے؟

Leave a Reply to رضا عباس Cancel reply