Site icon Shaur

شرافت سوز تصویروں کی عریانی نہیں جاتی


شرافت سوز تصویروں کی عریانی نہیں جاتی
ادب کی آڑ میں ترغیبِ رومانی نہیں جاتی

خدا معلوم نسلِ نو کا کیا انجام ہونا ہے
وطن سے فحش نغموں کی فراوانی نہیں جاتی

عذاب آئے تو اس میں سینکڑوں کی جان جاتی ہے
نہیں جاتی تو شیطانوں کی شیطانی نہیں جاتی

کہیں بستی کی بستی بوند پانی کو ترستی ہے
کہیں بارش برستی ہے تو طغیانی نہیں جاتی

جہاں کے ذرے ذرے سے نمایاں ہے جلال اس کا
مگر ہم سے خدا کی ذات پہچانی نہیں جاتی

زمانہ اس قدر قائل ہوا ہے فیض جھوٹوں کا
جو سچ کہتے ہیں ان کی کوئی بات مانی نہیں جاتی

فیض احمد فیض

Zamana Is Qadar Qail Hua Hai, Faiz Jhoutoon Ka
Jo Sach Kehtay Hain Unki Aik Bhi Mani Nahin Jati


Exit mobile version