Site icon Shaur

جنگل میں تنہا آدمی


یہ کھال پہن لو اور اِس پنجرے میں بیٹھ جاؤ
یہ تو بھالو کی کھال ہے
تواس سے کیا فرق پڑتا ہے، تم نے تو نوکری کرنی ہے
لیکن یہ بھالو؟

اچھا پھر لومڑی کی کھال پہن لو
لومڑی بے حد مکار ہوتی ہے، مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی
گدھ بن سکتے ہو؟
اوہ وہ حرام خور، نہیں بالکل نہیں

تم اگر کچھ کرتب دکھا سکتے ہو تو تمہیں شیر کی کھال بھی مل سکتی ہے اور تمہیں سرکس میں بھیجنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے
لیکن مجھے شیر کے کرتب نہیں آتے
تمھارا کچھ نہیں ہو سکتا
جناب،جناب سنیےتو، کیا میں چڑیا گھر میں آدمی کے طور پر رہ سکتا ہوں؟

نہیں آدمی کی ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں

مصنّف – محمد جمیل اختر


Exit mobile version