Site icon Shaur

بے دام ہی بک جائیے بازار نبیﷺ میں


یہ نازیہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
جھولی میں اگرٹکڑے تمھارے نہیں ہوتے

جب تک کہ مدینے سے اشارے نہیں ہوتے
روشن کبھی قسمت کے ستارے نہیں ہوتے

دامانِ شفاعت میں ہمیں کون چھپاتا
سرکارﷺ اگر آپﷺ ہمارے نہیں ہوتے

ملتی نہ اگر بھیک ہمیں آپ ﷺکے در سے
تو اس ٹھاٹ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے

بے دام ہی بک جائیے بازار نبیﷺ میں
اس شان کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے

ہم جیسے نکموں کو گلے کون لگاتا
سرکارﷺ اگر آپﷺ ہمارے نہیں ہوتے

خالدؔ یہ تصدُق ہے فقط نعت کا ورنہ
محشر میں تیرے وارے نیارے نہیں ہوتے

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللَّهُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ

Be-Daam Hi Bik Jaieay Bazar e Nabi SAWW Mein
Is Shaan Kay Soday Mein Khasaray Nahin Hotay


Exit mobile version