Site icon Shaur

صلہ رحمی


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ بدلے کی صلہ رحمی کرنے والا صلہ رحمی نہیں کرتا۔

اس صلہ رحمی پہ تو آپ کو اجر ہی نہیں ملے گا۔ اجر تو تب ملے گا جب آپ بُرے کے جواب میں اچھا کریں، انہیں معاف کریں اور اپنا حق اللہ سے مانگیں۔

لوگوں کے غلط فیصلے کو بنیاد بنا کر ان پہ ظلم کرو گے تو یہ مت بھولو کہ پل صراط پہ رحم اور امانت کے کانٹے ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔ ہر خائن اور قطع رحمی کرنے والے کو پل سے نیچے جہنم میں گرائیں گے، اور ہر امانت دار اور صلہ رحمی کرنے والا پل پار کر جائے گا-

Sila Rehmi


Exit mobile version