Site icon Shaur

اس شہر سنگ دل کو جلا دینا چاہئے


اس شہر سنگ دل کو جلا دینا چاہئے
پھر اس کی خاک کو بھی اڑا دینا چاہئے

ملتی نہیں پناہ ہمیں جس زمین پر
اک حشر اس زمیں پہ اٹھا دینا چاہئے

حد سے گزر گئی ہے یہاں رسم قاہری
اس دہر کو اب اس کی سزا دینا چاہئے

اک تیز رعد جیسی صدا ہر مکان میں
لوگوں کو ان کے گھر میں ڈرا دینا چاہئے

گم ہو چلے ہو تم تو بہت خود میں اے منیرؔ
دنیا کو کچھ تو اپنا پتہ دینا چاہئے

منیر نیازی

Milti Nahin Panah Hamain Jis Zameen Par
Ik Hashar Us Zameen Pay Utha Daina Chahey
Muneer Niazi


Exit mobile version