Site icon Shaur

تم مومن ہو تم صبر کرنا


اگر تم کسی کو کھو دو
جو بہت قریب ہو تمہارے
تمہارے دل کے پاس ہو
تو تم صبر کرنا
دیکھو تم واویلا نہ کرنا
تم مومن ہو تم صبر کرنا

کیونکہ جو مومن ہوتے ہیں نا
ان پر جب مصیبت آتی ہے

الَّذِيۡنَ اِذَآ اَصَابَتۡهُمۡ مُّصِيۡبَةٌ ۙ

ان لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے
تو وہ صبر کرتے ہیں اور کہتے ہیں

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَؕ ۞

ہم ﷲ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
تم مومن ہو صبر کرنا

اپنے پیارے نبیﷺ کو یاد کر لینا
جو یتیم پیدا ہوئے
چھ سال کی عمر میں ماں کو کھو دیا
پھردادا کو کھو دیا چاچا کو کھو دیا
ایک کے بعد ایک رشتہ کھو دیا
لیکن پھر بھی صبر کیا تم بھی صبر کرنا
تم مومن ہو تم صبر کرنا

تم فلسطین کو یاد کر لینا
جن پر روز ظلم ڈھائے جاتے ہیں
جو روزانہ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں
کیا تم ایک رشتہ کھو جانے سے
باقی سارے رشتوں کی قدر بھول جاؤ گے
ان ساری نعمتوں کو بھول جاؤ گے
تم ایسا نہ کرنا تم شکر کرنا
تم مومن ہو تم صبر کرنا

تم شکر کرنا اس پر جو ہے
ایک رشتہ کھویا ہے دوسرے پر شکر کرنا
ماں نہیں ہے تو باپ پر شکر کرنا
باپ نہیں ہے تو بھائی پر شکر کرنا
تم مومن ہو تم صبر کرنا

تم جانے والوں کے غم میں
رہ جانے والوں کی بےقدری نہ کرنا
ان نعمتوں کی ناشکری مت کرنا
تم مومن ہو مدد مانگ لینا رب سے
نماز اور صبر کے ذریعے کیونکہ
ﷲ فرماتا ہے ،

اسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ

تم مومن ہو تم صبر کرنا

وہ بطور امانت ﷲ نے دی تھی
اب اگر ﷲنے وہ لے لی ہےتو
تم اس سے شکوہ نہ کرنا
تم واویلا نہ کرنا
تم مومن ہو تم صبر کرنا

‌وقت تو گزر جائے گا
خواہ تم صبر کرو یا نہ کرو
لیکن اگر تم صبر کرو گے
تو ﷲ کو اپنے ساتھ پاؤ گے
ﷲ کی محبت کو پاؤ گے

‌ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيۡنَ ۞

اور ﷲ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
تم مومن ہو تم صبر کرنا

تم ﷲ سے بہت محبت کرنا
اس کے ہر فیصلے میں حکمت چھپی ہوتی ہے
بس تم ﷲ پر بھروسہ کرنا
جو بہترین کارساز ہے
اور کہہ دینا،

حَسۡبُنَا اللّٰهُ وَنِعۡمَ الۡوَكِيۡلُ ۞

ہم کو ﷲ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے
تم مومن ہو تم صبرکرنا

تم تو خوش قسمت ہو
تمہارے پاس تو ایمان ہے
تمہارے ساتھ تو ﷲ ہے
کیونکہ
جو صبر کرتا ہے اس کے ساتھ ﷲ ہوتا ہے

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ ۞

TUM MOMIN HO TUM SABAR KERNA


Exit mobile version