Site icon Shaur

پتھر سا دل


کوئی پتھر سا دل لاؤ
کہ انسانوں میں جینا ہے

دل کی چیخیں سنتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ
دل کی بات سمجھتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

ساحل پہ میں ڈوب رہا تھا لوگ تماشہ دیکھ رہے تھے
میرا ہاتھ پکڑتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

خالی کمرے چیخ رہے ہیں کس کا رستہ دیکھ رہے ہیں
سونے گھر میں آتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

رات اندھیری میں اکیلا یادوں کا تھا بھرتا میلہ
میرا دیپ جلاتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

پھولوں کو مہکاتا کون آنچل کو لہراتا کون
تیری بات سناتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

سدید ریا کی باتوں کو لوگ سند سے لکھتے ہیں
سچی بات سناتا کون پتھر دل ہیں سارے لوگ

Koyi Pathar Sa Dill Lao
Keh Insanoon Mein Jeena Hai


Exit mobile version