Site icon Shaur

تاجدار حرم، ہو نگاہ کرم


تاجدار حرم، ہو نگاہ کرم

تاجدارِ حرم ہو نگاہِ کرم ،ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے
ہادئ بیکساں، کیا کہے گا جہاں آپ کے در سے خالی اگر جائیں گے

خوفِ طوفان ہے آندھیوں کا ہے غم سخت مشکل ہے آقا کدھرجائیں ہم
آپ ہی گر نہ لیں گے ہماری خبر __ہم مصیبت کے مارے کدھرجائیں گے

مہ کشوں آؤ _____ آؤ مدینے چلیں،در پہ ساقئ کوثر کے پینے چلیں
یاد رکھو اگر، اٹھ گئی اک نظر،جتنے خالی ہیں سب جام بھرجائیں گے

کوئی اپنا نہيں غم کے مارے ہیں ہم،آپ کے در پہ فریاد لائیں ہیں ہم
ہو نگاہِ کرم ورنہ چوکھٹ پہ ہم ___ آپ کا نام لے لے کے مرجائیں گے

آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا، اپنے دامن کو بھر کے سوالی گیا
ہو حبیب حزیں پر بھی آقا کرم _______ ورنہ اوراقِ ہستی بکھر جائیں

Taaj Dar-E-Harram, Ho Nigah-E-Karm


Exit mobile version